اٹک:(ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئے کرایہ نامے کے تحت مختلف روٹس کے کرایوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ کرایوں سے زیادہ وصولی کی صورت میں متعلقہ حکام کو شکایت درج کرائیں۔ نئے کرایہ نامے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔