مدینہ منورہ( ڈسٹرکٹ نیوز ) پاکستان کے بعد از حج فلائٹ آپریشن کے تحت 19 جون تک 45 ہزار 89 پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے حجاج کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب تمام باقی ماندہ پروازیں مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ کی جا رہی ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے مقامی حکام کے مطابق حجاج کی محفوظ اور منظم واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔