ڈارون: آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
اسمتھ نے میچ کے دوران تین کیچز پکڑے، جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بطور نان وکٹ کیپر ان کے کیچز کی تعداد 218 ہوگئی۔ یوں انہوں نے انگلینڈ کے جو روٹ کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
اس اعزاز کے ساتھ اسمتھ نے ایک اور منفرد بات بھی ثابت کی کہ وہ یہ سنگِ میل جو روٹ سے 42 کم ٹیسٹ میچز میں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سری لنکا کے مہیلا جے وردنے نے 205 اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے 200 کیچز پکڑے تھے۔
اسمتھ اور جو روٹ کے درمیان اب ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی دلچسپ دوڑ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف مضبوط پوزیشن حاصل کرلی اور دن کے اختتام پر 351 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے، جبکہ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوا تھا۔
