وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپیکشن ٹیم نے چکوال کا دورہ کرکے بازار کے بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی ایم انسپیکشن ٹیم نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹیم نے پراجیکٹ سے متعلق شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان سے منصوبے کے بارے میں رائے معلوم کی۔
چکوال کے شہریوں نے بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
سی ایم انسپیکشن ٹیم نے منصوبے کے تعمیراتی معیار اور تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیم کی جانب سے منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ شہریوں کے فیڈ بیک کو بھی اہمیت دی گئی۔
