لاہور میں 115 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار
لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز): شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سپلائی کی جانے والی امپورٹڈ شراب کی 115 بوتلیں برآمد کرلیں اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان مبینہ طور پر گوجرانوالہ سے شراب لاہور لایا تھا، جسے آگے سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
