اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف مارچ کی موجودہ کوشش فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے اور ان کے بقول اس کے بعد پی ٹی آئی کے لیے دوبارہ اسی طرح اسلام آباد کا رخ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دینے کی باتیں سامنے آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاق یا پاکستان مزید اس نوعیت کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ممکن ہے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد کی جانب آئیں ہی نہ، ان کے مطابق یہ بھی موجودہ صورتحال میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
