ایس آئی ایف سی کی مداخلت سے چینی کمپنی کی دھابیجی فیکٹری دوبارہ فعال
کراچی: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مداخلت کے بعد چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی میں واقع صنعتی فیکٹری سات ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ فعال ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق کمپنی کی صنعتی تنصیب فروری 2026 سے بند تھی، جس کے باعث اسے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کمپنی نے فیکٹری سے متعلق مسئلے کے حل میں ایس آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں معاملہ حل ہوا اور فیکٹری دوبارہ کام شروع کرنے کے قابل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
