لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں اور دن کے مقابلے میں رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر خشک موسم کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
