اسلام آباد: (نیوز ڈیسک عبدالوہاب خان) ڈی-8 آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین فواد اوکتائے سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈی-8 کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون، پائیدار ترقی، جنوب-جنوب شراکت داری اور رکن ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ سفیر سہیل محمود نے کہا کہ ڈی-8 تنظیم رکن ممالک کے درمیان تعاون، مکالمے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے ترکیہ کی پارلیمانی اور ادارہ جاتی قیادت کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ڈی-8 کے وژن کے لیے فواد اوکتائے کی قیمتی آراء اور حمایت کو سراہا۔
سفیر سہیل محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈی-8 رکن ممالک کے درمیان موجود صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے نئی شراکت داریوں اور تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا


