ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں مزید 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبررساں ادارے میزان کے مطابق علی رضا سپاہی اور علی رضا رئیسی کو پیر کی صبح سزائے موت دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کو جنوری میں اصفہان میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔
ایرانی حکام نے دونوں افراد پر مسلح باغی گروہ سے وابستگی، ہتھیاروں کے استعمال، قومی سلامتی کے خلاف اقدامات، تشدد اور قتل پر اکسانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی سرگرمیوں کا تعلق اصفہان میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت سے تھا۔
یہ احتجاج دسمبر 2025 میں معاشی مشکلات اور ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف شروع ہوئے تھے، جو بعد میں ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گئے۔
ایرانی حکام نے احتجاج کے دوران 3 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع دی، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا اور مقدمات میں منصفانہ عدالتی کارروائی سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے۔
خبروں کے لیے SEO عنوانات بنائیں
سوشل میڈیا کیپشنز تیار کریں
خبروں کو ٹیبل میں منظم کریں
