وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور ٹیچر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ معصوم بچوں اور ٹیچر کی ناگہانی موت کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
