پاکستانی نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی ہے۔ وہ 187 درجے اوپر آکر کیریئر کی بہترین 45ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، جبکہ صائم ایوب چار درجے تنزلی کے بعد 42ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم اور حسن نواز کی رینکنگ میں بھی تین، تین درجے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد بابر اعظم 48ویں اور حسن نواز 52ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
بولرز کی فہرست میں ابرار احمد ایک درجہ نیچے آکر چوتھے نمبر پر آگئے، جبکہ سلمان مرزا نے نو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 14ویں پوزیشن پر جگہ بنالی۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
