بہ تسلیمات محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب راولپنڈی ہینڈ آوٹ1523 عمران حیدر۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ
مری: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں صفائی ستھرائی، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات شامل تھیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری نے ایم ایس سول ہسپتال مری ڈاکٹر میاں اویس عالم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مریضوں کو ادویات، علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
