اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی اور صوبہ بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں، ان کی پیش رفت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران پروگرام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی، جہاں تنظیمی امور، پارٹی کی فعالیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و صوبے کے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور وطنِ عزیز میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
