صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ٹیم کی ڈسکہ میں عوامی مسائل کے حوالے سے ملاقات
ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم): صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ٹیم نے ڈسکہ کمپلیکس آفس، ریسٹ ہاؤس میں شہریوں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر حاجی محمد عظیم بٹ صدر پی پی 51، محمد افضل منشاہ سٹی صدر مسلم لیگ اور چیئرمین پریس کلب ڈسکہ و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، سید داؤد بخاری اور پولیٹیکل سیکرٹری یاسر گیلانی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران شہریوں کے مسائل سنے گئے، جبکہ ڈسکہ شہر کے سینئر رہنما بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔
