آزاد جموں وکشمیر کے باشعورنوجوانوں کا فسادی جتھے ،کی پرتشدد کارروائیوں پر شدید ردعمل*
سامنے آگیا۔
آزاد کشمیرکے نوجوان پرتشدد اورتخریبی کارروائیوں میں ملوث فسادی جتھے کے اصل عزائم سے واقف ہوچکے ہیں جہلم ویلی،نیلم،مظفرآباد،کوٹلی اورباغ کے نوجوانوں کا فسادی جتھے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ؛پونچھ ڈویژن میں راستوں کی بندش سے مریضوں کو اسپتال منتقلی اورہنگامی امداد میں مشکلات درپیش ہیں فسادی جتھےکی وجہ سے مخصوص علاقوں میں نظامِ زندگی ٹھپ اور بچوں کی تعلیم حرج ہو رہی ہے، نوجوان نے کہامسلح فسادی جتھے نے ناکے لگا کر اسلحے کے زور پر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے،شرپسند عناصرعوام پر پرتشدد حملوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں،ان کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
