اسلام آباد: موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اعشاریہ 6 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔
اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 118 اعشاریہ 15 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی کارروائی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
