وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر اکاؤنٹ نے اسلام آباد میں کنٹینرز لگائے جانے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
وزارت کے مطابق شہر میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی جبکہ کنٹینرز شہریوں کی جان و مال اور قانونی نقل و حرکت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ انتظامات اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے ہیں، جن کا مقصد شہریوں، املاک، حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ہے۔
وزارت اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو یک طرفہ طور پر روڈ بلاکیڈز قرار دیا گیا، حالانکہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔
