اسلام آباد پولیس میں افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمانہ ترقی کمیٹی نے 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو بی پی ایس 16 کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق افسران کی ترقی ان کی مجموعی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور سینیارٹی کم فٹنس کے اصول کے تحت کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی اسلام آباد پولیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی جاری رکھی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے افسران اور جوانوں کے مورال میں اضافہ ہوگا اور ان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
