ڈسٹرکٹ نیوز: جامعہ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت آ رہی ہے، جس کے باعث ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور طالبان کی مبینہ سرپرستی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
مفتی عبدالرحیم نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر کو میزبانی اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، جبکہ افغانستان میں موجود ان عناصر کو اسرائیل کی جانب سے عسکری ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل ہے۔
