اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات دہرائے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ بپلَب کمار دیب نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے آنے والی مبینہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اپنے شہریوں کے دفاع کا حق حاصل ہے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
بھارتی نمائندے نے OIC کی جانب سے کشمیر اور پاکستان میں بھارتی کارروائیوں سے متعلق بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم دہشت گردی کے معاملے میں “حقائق اور فکشن” اور متاثرہ فریق و ذمہ دار فریق میں فرق نہیں کر رہی۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر سرحد پار دہشت گردی کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا
