اوتھل (رپورٹ/ غلام قادر خاصخیلی)لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ لاکھڑا کے علاقے میں پیش آنے والے ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔اطلاع ملتے ہی ایدھی کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور مرک ریسکیو 1122 لیاری اسٹیشن ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد موسی ولد علی محمد، محمد انوار ولد محمد رحیم اور یونس شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد موسی اور محمد انوار کا تعلق ناکھٹی (انگاریا برادری) جبکہ یونس شیخ کا تعلق لاکھڑا (شیخ برادری) سے تھا۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد تینوں افراد کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ افسوسناک واقعات کے بعد متعلقہ علاقوں میں فضا سوگوار ہے اور اہلِ علاقہ نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔