اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی، جو تقریباً 55 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات راولپنڈی کانفرنس روم میں کرائی گئی، جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد دونوں کو واپس ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
