امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران نے بہت عرصے بعد ہتھیاروں، جوہری پروگرام کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دی ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت بڑی بات ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ معائنہ کرایا جاتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے ایسا طریقۂ کار قائم کرلیا ہے جس سے آبنائے ہرمز کھلی رہے گی۔ اب ایندھن کی قیمتیں مزید کم ہوتی رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے بھی مناسب نظام قائم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلیے ہم اتحادیوں، اسرائیلیوں، خلیجی ممالک سب کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔