ایرانی جریدے اے بی این اے نیوز نے بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا اور 2025 کے دوران 1318 واقعات رپورٹ کیے گئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 2022 اور 2023 کے دوران مسلمانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات مسمار کیے گئے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد بے گھر ہوئے۔
اس میں اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ نفرت اور امتیازی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
