اسلام گڑھ(نامہ نگار)
صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی، ریٹائرڈ صوبیدار راجہ خالد محمود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری رہنماء ایم پی راجہ محمد یاسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایم پی راجہ محمد یاسین مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ میں اپنا بھرپور سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں، ایم پی راجہ محمد یاسین نے برطانیہ کے اندر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر برطانوی پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین،کونسلر محمد نواز،راجہ محمد مقصود راجہ محمد سلیمان بریڈ فورڈ،راجہ محمد محمد ایوب نوٹیکم و دیگر سے ملاقات کے دوران کہا راجہ خالد محمود نے کہا کہ ایم پی راجہ یاسین نہ صرف برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور وکالت کرتے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی طور پر قید کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔ راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ ایم پی راجہ یاسین کی خدمات کو کشمیری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی قیادت میں برطانیہ میں کشمیری تحریک مزید مضبوط ہوگی۔
