کراچی (ڈسٹرکٹ نیوز) سندھ کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ اور نوشہرو فیروز کے شہریوں نے صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نظام کی تبدیلی اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلائے جاسکیں گے۔ عوام نے کہا کہ اچھی طرزِ حکمرانی، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں، مگر سندھ کے کئی علاقوں میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہریوں کے مطابق نظام میں تبدیلی ہی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور غریب عوام کی تقدیر بدلنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!
