عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں اسپتال اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شفا اسپتال کے بالائی حصے کو سب جیل قرار دینے کی تجویز اور اسپتال کے باہر 700 پولیس اہلکار تعینات کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ اسپتال کے باہر چار چیک پوسٹس قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان کو اسپتال کے پچھلے گیٹ کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اجلاس کے بعد اس حوالے سے باضابطہ پریس ریلیز جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں سکیورٹی انتظامات اور منتقلی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ سکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ نیوز میڈیا اس معاملے پر مزید پیش رفت سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتا رہے گا۔
