لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ملک کی تمام سرزمین سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کردیا۔
نواف سلام کے مطابق اسرائیل کو تسلیم شدہ بین الاقوامی سرحدوں تک لبنان سے انخلا کرنا چاہیے اور لبنانی خودمختاری کی بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔
لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی جانب سے جنگ اور امن سے متعلق فیصلے اور مذاکرات کرنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے تمام قیدیوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی اپنے گھروں اور علاقوں میں محفوظ واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
نواف سلام نے جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں جاری مذاکرات کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور لبنان کی خودمختاری بحال کرنے کے لیے مؤثر انتظامات طے کرنا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے واضح ٹائم لائن اور ذمہ داریوں کا تعین ضروری ہے۔
