کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔