انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی، امریکی محکمہ خارجہ کی بھارتی حکومت پر تنقید
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اس جرم کے خاتمے کے لیے مقررہ کم از کم معیارات پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر سکی۔
امریکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمات چلانے اور مجرموں کو سزائیں دلوانے کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی اور قومی ایکشن پلان کی عدم موجودگی اداروں کی مشترکہ کوششوں کو متاثر کر رہی ہے۔
رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
