موسی’خیل : ( ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درگ گل نواز بلوچ نے تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کریں۔ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین اور Hoarding Act 1977 کے تحت جرمانے اور دیگر قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
