گوادر ( ڈسٹرکٹ نیوز )
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر واجہ شے مختار نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کو گوادر کی شہری ترقی ، خوشحالی اور خوبصورتی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔
آج پروجیکٹ ڈائریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ، میر دودا خان مری نے اپنے ٹیم کے ہمراہ جنت بازار سمیت مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبہ جات کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں، بازاروں، گلیوں اور اسٹریٹس کی تعمیر، توسیع، بحالی، ٹف ٹائلنگ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے کام جاری ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے دو قدیم اور اہم تجارتی و کاروباری مراکز جنت بازار اور شاہی بازار کی بحالی، تزئین و آرائش اور تعمیر و توسیع کے جامع منصوبوں پر بھی باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
