لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب عوام کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے فراہم کی جانے والی ٹارگٹڈ پٹرول سبسڈی کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ نے کوئی سنجیدہ تحفظات ظاہر نہیں کیے۔
وزیراعظم کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران پاکستان میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث عام شہریوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت مستحق افراد کو ایک جامع اور شفاف نظام کے تحت 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ٹارگٹڈ پٹرول سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا نظام شفاف طریقے سے چلایا جا رہا ہے اور اس معاملے پر آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی سنجیدہ اعتراض سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام اور ٹارگٹڈ سبسڈی سمیت حکومتی اقدامات کے حوالے سے مثبت گفتگو کی۔
دوسری جانب کرسٹالینا جارجیوا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا۔
