اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور پارٹی رہنماؤں کی آراء پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تاہم حتمی فیصلہ مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں راستوں کی بندش اور موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ لانگ مارچ 27 ستمبر یا کسی دوسری تاریخ کو شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی مزید مشاورت کے بعد لانگ مارچ ملتوی کرنے یا جاری رکھنے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
