ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم کی رپورٹ)
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے تناظر میں ڈسکہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محمد افضل منشاء کی قیادت میں یومِ نجات کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے ہوا اور شرکاء میلاد چوک تک پہنچے۔
ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے، شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا جبکہ شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
ریلی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اور ’’فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔
ریلی میں حاجی محمد عظیم بٹ، صدر پی پی 51، صدر کسان ونگ چوہدری رسالت گجر، پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد شاہ بخاری سمیت شہریوں، تاجروں، وکلا، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
