ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم کی رپورٹ)
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی ڈسکہ کے صدر محمد افضل منشاء، چیئرمین پریس کلب ڈسکہ اور چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ، صدر مسلم لیگ (ن) پی پی 51 محمد عظیم بٹ، سی او یاسر شاہ، ایم او آئی عزیر اور سب انجینئر کبیر نے بلدیہ ڈسکہ کے ہمراہ کالج روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور کام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
