ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کرکے رقم کا مطالبہ اور لوگوں کو دھوکہ دینے پر2ملزمان گرفتار،1فرار ، سی ٹی ڈی کے کارڈ اور موبائلز برآمد ، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اباشہید میں سب انسپکٹر سی ٹی ڈی ظفر علی شاہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ تین ملزمان جو کہ خود کو سی ٹی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور لوگوں سے دھوکہ دہی ، رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہوں نے سی ٹی ڈی جعلی کارڈ بھی بنائے ہوئے ہیں ، جس پر اباشہید پولیس نے علاقہ چہکان میں چھاپہ مار کر ملزم محمد یاسرولد عالمگیر سکنہ چہکان ، عبدالغفار ولد سرفراز سکنہ چہکان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سی ٹی ڈی کے کارڈ اور موبائلز برآمدکرلئے جبکہ تیسرا ملزم کاشف ولد محمد بشیر سکنہ چہکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
