آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ دونوں روایتی حریفوں کے مقابلے کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
منتظمین کے مطابق پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹوں کی طلب نے گزشتہ تمام ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
اسی اسٹیڈیم میں شیڈول ورلڈکپ فائنل کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کے عمل میں حصہ لیا ہے، جبکہ درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد ہونے والے اس عالمی مقابلے میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
منتظمین کے مطابق پورے ورلڈکپ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جو ایونٹ میں عالمی سطح پر شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔
