کراچی: کورنگی فشریز ہاربر پر میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا ہے، جسے بلیو اکانومی اور فشریز کے شعبے کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق کورنگی فشریز ہاربر پر 100 ایکڑ رقبے پر میری کلچر اسٹیٹ قائم کرنے کی تجویز ہے۔
مجوزہ منصوبے میں فش فارمنگ، ہیچریز، تحقیق، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت 30 ایکڑ پر میری کلچر زون، 20 ایکڑ پر ہیچری زون، 20 ایکڑ پر ایکوا ریسرچ پارک اور 20 ایکڑ پر کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، تجارتی سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی سے متعلق نظام بھی شامل ہوں گے۔
حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد فشریز کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، برآمدات میں اضافہ اور ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
