ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ ڈیفنس الائنس کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس تعاون کو آگے بڑھانے کے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ بھی باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
