عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن پیش ہوئےجسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التوا ہےدرخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی تھی،سرکاری وکیل نےکہاآج تک کی معلومات کے مطابق کل یہی تین مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری ہے۔ درخواست شاہریز خان نے اکتوبر 2024 میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی۔رپورٹ جمع کروانے کی بنیاد پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
