افغانستان میں طالبان مخالف گروپ کی مسلح کارروائیاں تیز ہونے کا دعویٰ
کابل: افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نے مسلح کارروائیاں تیز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق کابل اور قندھار میں طالبان سے منسلک اہم تنصیبات اور شخصیات کو ٹارگٹڈ کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
گروپ کا دعویٰ ہے کہ دارالحکومت کابل میں طالبان کے اسپیشل یونٹس کی ایک پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے مرکزی علاقے میں ایک الگ کارروائی کے دوران طالبان سے وابستہ اہم شخصیت ملا ثابت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام سے وابستہ اکاؤنٹنٹ اور مبینہ طور پر ’عارف نیٹ ورک‘ کا سرگرم رکن تھا۔
ان کارروائیوں سے متعلق طالبان حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے آنے کی اطلاع نہیں ہے، اس لیے حملوں اور ہلاکتوں سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔
