اسلام گڑھ(نامہ نگار)
سیاسی و سماجی شخصیت باؤ نجیب نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی محبت اور خلوص ہمارے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل بھی اپنے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دیار غیر میں رہنے کے باوجود تارکین وطن اپنے وطن، علاقے اور دوست احباب سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی شاہد اختر (ڈربی)، پلجورہ ٹاؤن کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ باؤ نجیب نے کہا کہ جب بھی برطانیہ آنے کا موقع ملا، تارکین وطن نے ہمیشہ دل اور باہیں کھول کر استقبال کیا۔ ان کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی ہی کا نتیجہ ہے کہ تمام دوست احباب محفلوں میں موجود ہرہے۔ ایسے مواقع باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور محبت کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اس موقع پر میزبان حاجی شاہد اختر ڈربی نے کہا کہ دوست احباب کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے۔ اپنے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھنا، خوشیاں بانٹنا اور باہمی محبت کو فروغ دینا ہماری روایات کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ہمیشہ اپنے علاقے اور لوگوں کے ساتھ محبت اور وابستگی کا رشتہ قائم رکھتے ہیں۔ عشائیے میں دیگر قریبی دوست احباب نے بھی شرکت کی۔
