ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف دورافتادہ علاقوں میں 39 مفت میڈیکل کیمپس منعقد کیے گئے۔
ان کیمپس میں 5 ہزار 640 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔
کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو علاج کے ساتھ صحت سے متعلق آگہی بھی فراہم کی گئی۔
