امریکا اور نیپال میں بھارتی شہری گرفتار، مختلف مقدمات اور مشکوک رقم کے الزامات
امریکا اور نیپال میں بھارتی شہریوں کی گرفتاریوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں ایک شخص کو فراڈ کے مقدمے میں جبکہ دوسرے کو مشکوک رقم رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
امریکی جریدے فریٹ ویوز کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران بھارتی شہری سمرن پال سنگھ کو فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سمرن پال سنگھ کے خلاف فراڈ کے الزامات کے تحت پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے تھے، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب نیپالی جریدے راٹوپتی کے مطابق نیپال کے شہر دھنوشا میں پولیس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے مبینہ طور پر 13 لاکھ 60 ہزار مقامی کرنسی برآمد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشکوک سرگرمیوں اور سرحدی نقل و حرکت کے تناظر میں موٹر سائیکل کی تلاشی لی، جس کے دوران بڑی مقدار میں رقم برآمد ہوئی۔
نیپالی حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
