پشاور (کرائم رپورٹر: شکیل خان) بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی، مثالی کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی سٹی شاہد عدنان کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی جانب سے ایس پی سٹی شاہد عدنان کی پیشہ ورانہ خدمات، سیکیورٹی ڈیوٹی اور فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کو سراہا گیا اور انہیں تعریفی سند کے ساتھ نقد انعام بھی دیا گیا۔
اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ محنتی، فرض شناس اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔
پشاور پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
