خواجہ آصف کی بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پر تنقید، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کا الزام
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیرون ملک مقیم بعض یوٹیوبرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک محفوظ بیٹھ کر پیسے کما رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں پارٹی کو ان کی پوسٹس کے منفی اثرات کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص جس کی حمایت کا دعویٰ کرے، اسی کی آزمائش سے ڈالر کمائے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بھی ان یوٹیوبرز کی کمائی جاری تھی اور اب حکومت نہ ہونے کے باوجود ان کی جیبیں گرم ہو رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ ان یوٹیوبرز نے پوری پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔
