پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے پاس برقرار رکھی گئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ٹرائی سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
