شجاع آباد: بس اسٹاپ پر سواری کے انتظار میں کھڑی خاتون پر اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون کے دونوں پاؤں شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم منیر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ زخمی خاتون زہرہ بی بی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
